پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اسلام آباد میں دھرنا دینے والوں کیخلاف مولانافضل الرحمان کا حیرت انگیزموقف سامنے آگیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیر ہ اسماعیل خان (این این آئی) جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ختم نبو ت ؐ کے حلف نا مے کو ہماری کوششو ں سے اصل شکل میں بحال کر دیا گیا ہے اس پر ہنگامے کر نے کی کوئی ضرورت نہیں ہے پاکستا ن میں یہو دی اور مغر بی ایجنڈے کو جے یو آئی نے علماء کی طاقت سے نا کام بنا یا ہے ور نہ پاکستا ن کا معا شرہ آج بے را ہ روی کا شکار ہو تا وہ جامعۃ المعارف الشرعیہ میں اعظیم الشان علماء کنونشن سے خطا ب کر رہے تھے

جس کی صدارت اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخواہ اسمبلی مولانا لطف الرحمان نے کی جے یو آئی کے مرکزی امیر نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت علماء کو تنخواہ کا لالچ دے کر خریدنا چاہتی ہے لیکن غیور علما ء تحریک انصاف کے اس مذموم عزائم کو ناکام بنا دینگے پاکستا ن میں مسلما ن سنی، شیعہ ہایاتی مماتی ، مقلد اور غیر مقلد میں تقسیم ہے امریکہ نفر تو ں سے فائدہ اٹھا رہا ہے اور آپس میں لڑا تا ہے شا م ، یمن ، عرا ق ، فلسطین ، لبنان میں چھڑی ہو ئی جنگیں یہ امریکہ کی سا زشیں ہیں پور ی دنیا پر اپنی حکومت قائم کر نا چاہتا ہے پاکستا ن میں یہ جنگ اگر نہیں چھڑی تو جے یو آ ئی اور علما ء کا بہت بڑا کار نا مہ ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعا لیٰ نے دنیا میں دو قبیلے پیدا کئے ہیں ایک روحانی اور دو سرا ماد ی روحانی قبیلہ جغرافیائی سر حدو ں کو تسلیم نہیں کر تا اس لئے علماء کا کر دار پور ی دنیا پر محیط ہے لیکن ہمیں اعتدا ل میں رہ کر سار ے کام کر نے ہو نگے اور امت مسلمہ کو در پیش خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنی تمام صلا حتیں برو ئے کار لانا ہونگی ہمیں اسلامی نظا م کیلئے جدو جہد ہر فورم پر کر نا ہونگی محرا ب ممبر کو دین کی سر بلندی اور پارلیمنٹ میں دینی قوت بڑھا نے کیلئے استعمال کر نے ہو نگے انہوں نے کہا کہ قوم پر ستی کے نعرے پاکستان میں عرو ج پر ہے قومیت کے نا م پر لو گو ں کو دھو کہ اور اشتعال دلا یا جا رہا ہے ہم نے ہمیشہ قو م پر ستی کی مخالفت کی

اور اسلام پر ستی کی لو گو ں کو دعوت دی جے یو آئی پارلیمانی قوت نہ ہو تی تو اسلامی قوانین آئین پاکستان میں غیر اسلامی ہو چکے ہو تے انہوں نے کہا کہ دھر نو ں جلسو ں میں عر یا نی فحا شی کے غلیظ واقعات سے پور ی قو م کو بیرو ن دنیا میں شر مندگی اٹھا نی پڑی کیا ایسی جما عت ایک اسلامی ملک میں ووٹو ں کی حقدار ہے علماء انبیا ء کے وارث ہیں عوا م کو ایسی جما عتو ں سے با خبر رکھیں جو اسلام کے خلاف کام کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ مذہب کو بنیا د بنا کر ایک دو سرے کے گلے کاٹنے کی ہم نے ہمیشہ مخالفت کی بندو ق کی سیا ست یا بندو ق کے ذریعے اپنے نظریات کو دو سر وں پر مسلط کر نے کی بھی ہم نے ہمیشہ بھرپور مزاحمت کی پاکستا نی فو ج نے دہشت گر د ی کے خلاف جنگ لڑی لیکن یہ جنگ علما ء حق نے بھی بھرپور طریقہ سے لڑی

انہوں نے کہا کہ حلال فوڈ اتھارٹی کے ذریعے قو م کو حرا م چیزیں کھلا نے کا منصو بہ تھا جو کہ جے یو آئی نے پارلیمنٹ میں ناکام بنا یا انہوں نے کہا کہ پنجا ب کے حقوق نسوا ء بل کو ہم نے ختم کرا یا جبکہ دیگر جماعتوں نے اس پر کوئی آواز نہیں اٹھا ئی ہے ڈی آئی خا ن میں زرعی یونیورسٹی کے قیا م سی پیک منصو بہ ، ٹا نک زا م ، چشمہ لفٹ کینال کی تعمیر اس خطے کی تر قی میں اہم کر دار ادا کریگا ڈیر ے کی جغرافیائی حیثیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس کو کوئی نظر انداز نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہو نے چاہیے ور نہ جمہوریت پٹری سے اتر جا ئیگی پی ٹی آئی سے کوئی زاتی دشمنی نہیں نظریاتی مخالفت ہے پی ٹی آئی کے یہودی ایجنڈے کو ہم نے نا کام بنا یا ور نہ و ہ خیبر پختونخواہ کے مذہبی کلچر کو تباہ کر نے پر تلے ہو ئے تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض جے یو آئی کے ضلعی امیر قاری کفایت اللہ نے انجام دےئے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…