اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر کی جانب سے جہانگیر ترین کے بیٹے کو ٹیکس واجبات کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری۔ پاکستان کے موقر قومی اخبار کی رپورٹ کےمطابق ایف بی آر نے تحریک انصاف سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین جو کہ
فاروقی پلپ ملز کے ڈائریکٹر ہیں کو سال 1999، 2000 اور 2009 میں انکم ٹیکس کی مد میں 72 لاکھ 29 ہزار 8 سو 75 روپے کے نادہندہ ہونے پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس میں علی ترین کو واجبات 15روز میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس کے مطابق اگر علی ترین 15روز میں واجبات جمع کرانے میں ناکام رہے تو ایف بی آر ان کی جائیداد ضبط کر لے گی۔