اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رئوف کلاسرا نے کہا ہے کہ شہباز شریف اداروں کے خلاف نواز شریف کو ہاتھ ہولا رکھنے کا مشورہ یوں ہی نہیں دے رہے تھے بلکہ ان کو اسی وقت حدیبیہ کیس کھل جانے کا خدشہ تھا جس کی وجہ سے وہ انہیں اداروں کے خلاف بولنے سے روک رہے تھے۔ رئوف کلاسرا
کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے اب جاتی امرا کو کیمپ آفس کا درجہ دے دیا ہے جو کہ پاکستان کے ٹیکس دہندگان کے ساتھ مذاق ہے۔ اعلیٰ عہدیداروں کو تنخواہ کس بات کی دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنا گھر چلا سکیں۔ شہباز شریف کی جتنی بھی شادیاں ہوئی ہیں اور جتنے گھر چل رہے ہیں ان کا خرچہ پاکستان کے غریب ٹیکس دہندگان کے ٹیکس کے پیسوں سے کیا جا رہا ہے۔