کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی )کے اجلاس میں اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اور ہم کسی بھی صورت انتخابات میں تاخیر ہونے دے گی۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم سینس کے نتائج کچھ شرائط پر قبول کرینگے۔ وہ شرائط مندرجہ ڈیل ہیں۔ شرائط کے مطابق 1 فیصد سینسز بلاکس کی تھرڈ پارٹی سے ویری فکیشن کرائی جائے ۔ سینسز کے حوالے سے عوام کے خدشات دور کیے جائیں۔
بیوریو آف اسٹیٹکس جلد از جلد سینسز کے بلاکس کا ڈیٹا شائع کرے۔ سی سی آئی کے اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی شرائط قبول کرلی گئیں۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ معاملات وفاقی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔ اگر سندھ سمیت دیگر صوبوں کی تجاویز پر عمل ہوتا تو معاملات ٹھیک ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن وقت پر کروانے کی خاطر آئین میں ترمیم پر راضی ہوئے ہیں ۔ آئین میں ترمیم ہوگی جس کی بنیاد پر پروویژنل سینسس کی بنیاد پر حد بندی ہوگی۔