پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

پرویز مشرف کے ساتھ کب اور کیا بات ہوئی؟فارو ق ستار سے کتنی بار ملا،مصطفی کمال بالاخر سب کچھ سامنے لے ہی آئے،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کیا ہم نے اس لئے الطاف حسین کو اپنا دشمن بنایا اور جان ہتھیلی پر رکھی کہ پرویز مشرف آئیں اور آ کر ہماری جماعت کی قیادت سنبھال لیں ،فاروق ستار سے بہت سے ملاقاتیں ہیں جن کا ان کی پارٹی کو بھی علم نہیں ،میں نے جو باتیں کی ہیں وہ تو دو فیصد بھی نہیں ہیں ،

میں بار بار کہتا ہوں کہ اتنا جھوٹ بولو جو میں برداشت کر سکو ں ، جب یہ بری طرح سے جھوٹ بولتے ہیں تو مجھے تھوڑا سچ بولنا پڑتا ہے۔ ایک انٹر ویو میں مصطفی کمال نے کہا کہ میری پرویز مشرف سے دبئی میں کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی۔ صدر کا منصب چھوڑنے سے کچھ دیر پہلے ایک مشترکہ دوست ان کے پاس بیٹھے ہواتھاجہاں میرا ذکر ہوا تو اس دوست نے فون ملا دیا اور صرف تین سے چار منٹ بات ہوئی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں میں پرویز مشرف کی قیادت کی خبریں پڑھ کر حیران ہوتا ہوں ۔ کیا ہم نے الطاف حسین کو اس لئے اپنا دشمن بنایا ، اپنی جان ہتھیلی پر رکھی کہ پرویز مشرف آئیں اور آکر ہماری جماعت کی قیادت سنبھال لیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری فاروق ستار سے بہت سے ملاقاتیں ہیں جو ان کی پارٹی کے لوگوں کو بھی معلوم نہیں ۔ میں نے جو باتیں کی ہیں وہ تو دو فیصد بھی نہیں ۔کیا انہیں نہیں معلوم کہ میر ے ساتھ بیٹھ کر کیا باتیں ہوئی ہیں،جب یہ دیوار سے لگا دیتے ہیں اور گردن پر پاؤں رکھ دیتے ہیں تو مجھے تھوڑا سچ بولنا پڑتا ہے اور یہ بہت تھوڑ اسچ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو صرف اپنی سیٹوں سے پیار ہے یہ الطاف حسین سے خوفزددہ لوگ ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں کبھی موت نہیں آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…