ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بے حرمتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی شادی اور کفالت کی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا ہے۔صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں برہنہ کر کے سر عام گھمائی جانے والی لڑکی کے گھر جا کر متاثرہ لڑکی کے والد اور اہل علاقہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہوں نے واقعے میں ملوث کسی ملزم کی سرپرستی نہیں کی۔ خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر نے متاثرہ لڑکی کی شادی اور اس کی کفالت کی ذمہ داری لینے اعلان بھی کیا۔خیال رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر تحریک انصاف کے دو رہنما ایم پی اے علی امین گنڈا پور اور ایم این اے داور کنڈی کے درمیان شدید لفظی گولہ باری بھی کی گئی۔