اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مفکرپاکستان شاعرمشرق علامہ محمد اقبالؒ کا آج یوم ولادت پورے ملک میں نہایت عقیدت واحترام سے منا یا جا رہاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف بھی علامہ صاحب کی شاعری سے کافی لگاؤ رکھتے ہیں جس کا اظہار اُنہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر علامہ صاحب کے ان اشعار سے کیا
ہو صداقت کے لیے جس دل میں مر نے کی تڑپ
پہلے اپنے پیکر خاکی میں جاں پیدا کرے
پھونک ڈالے یہ زمین وآسمان مستعار
اور خاکستر سے آپ اپناجہاں پیدا کرے
غور طلب بات یہ ہے کہ وزیراعلیٰ کے اپنے گھروالے بالخصوص اُن کے صاحبزادے میاں سلیمان شہباز اور ان کی اہلیہ اور میاں صاحب کی بہو بھی علامہ محمد اقبالؒ سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی ٹویٹ پر میاں سلیمان شہباز اور ان کی اہلیہ نے بہت مسرت کا اظہارکیا اور اپنے اپنے الفاظ میں بھی علامہ صاحب کوخراجِ عقیدت پیش کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب اکثرتقاریب میں اپنی تقریر کے دوران علامہ محمد اقبال کے مختلف اشعار دہراکران کی سوچ کو اپنانے اور اس پر عمل پیرا ہو نے پر شدید زور دیتے ہیں۔ا س ضمن میں وزیراعلیٰ علامہ صاحب کا یہ شعر بہت دفعہ بیان کرتے ہیں:
تمنا آبروکی ہو اگرگلزارِ ہستی میں
تو کانٹو میں اُلجھ کر زندگی کرنیکی خو کر لے
مفکرپاکستان شاعرمشرق علامہ محمد اقبالؒ کا آج یوم ولادت پورے ملک میں نہایت عقیدت واحترام سے منا یا جا رہاہے
10
نومبر 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں