اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

کیا پرویزمشرف ایم کیو ایم کی سربراہی کرینگے؟سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے وضاحت کردی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

کراچی،دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا ملنا اچھی بات ہے،ماضی میں مختلف جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھانے کی کوشش کی تاکہ ہم آہنگی پیدا ہو، لیکن میں اس میں کوئی کردار نہیں،پارٹی سربراہی کے متعلق خبریں غلط ہیں، پرویز مشرف کی اپنی پارٹی ہے اور وہ اپنی پارٹی پر توجہ دے رہے ہیں۔بدھ کو ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے

اتحاد پر نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنرسندھ عشرت العباد نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا ملنا اچھی بات ہے،میرا حالیہ دنوں میں کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،دونوں جماعتیں اگرایک ہونے کی بات کرتی ہیں تو اچھا ہے، انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ یہ مل رہے ہیں اور ساتھ بیٹھ رہے ہیں ماضی میں مختلف جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھانے کی کوشش کی تاکہ ہم آہنگی پیدا ہو باض اوقات انسان اپنے کردار کا تعین نہیں کرپاتا، وقت کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ منظور وسان سے رابط ہے منظور وسان نے خواب دیکھا ہے، تو بندابھی دیکھا ہو گا، منظور وسان نے خواب میں مجھے نہیں دیکھا ہوگا،لڑنے کا کوئی فائدہ نہیں، دونوں طرف کی قیادت کا امتحان ہوگا، یہ دونوں طرف کی لیڈر شپ کا بھی امتحان ہوگا۔ ماینڈ سیٹ کو بدلنا بہت مشکل مرحلہ ہوتا ہے، سابق گورنر نے کہا کہ ماضی میں جب ایم کیو ایم حقیقی بنائی گئی تو بہت عرصے بعد اسے لوگوں نے قبول کیا، پارٹی سربراہی کے متعلق خبریں غلط ہیں۔ پرویز مشرف کی اپنی پارٹی ہے، پر وہ اپنی پارٹی پر توجہ دے رہے ہیں۔قیادت عوام کی خواہش پر ہوتی ہے،ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ ممکنہ قیادت کے لیے ذہنی طورپر تیار نہیں ہوں۔میرا نہیں خیال کہ یہ سب میرے لیے ہورہاہے یہ بہتری کی جانب اچھاقدم ہے، کراچی نے پہلے ہی بہت مشکل حالات دیکھے ہیں۔ فسادات کی وجہ سے کراچی میں نقصان ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…