اسلام آباد(آن لائن) پی آئی اے کی تاریخ کے ایک درخشاں دور کا باب بند ہو گیا۔ امریکہ کے لیے ایئر لائن کی آخری پرواز نیو یارک میں لینڈ کر گئی۔ اس فلائیٹ کے ساتھ پی آئی اے کا امریکہ کے لیے پروازوں کا چھپن سال پر محیط دور اختتام کو پہنچا۔ تفصیلات کے طمابق پی کے 711 شام چار بجے جے ایف کے ائیرپورٹ پر اتری، یہ امریکہ کے لیے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کی آخری
پرواز تھی، جس کے ساتھ چھپن سالہ دور ختم ہو گیا۔ عملے اور مسافروں کے لیے یہ بات تکلیف دہ تھی کہ اب پاکستان کی سرکاری ایئر لائن کی کوئی پرواز امریکہ نہیں جا سکے گی۔ پاکستان کے لئے امریکہ سے پی آئی اے کی آخری فلائیٹ پی کے 712 امریکی وقت کے مطابق رات روانہ ہو گی، جو عملہ فلائیٹ 711 کے ساتھ ا?یا تھا وہی واپس لے کر پاکستان کی جانب پرواز کر جائے گا۔