روم(آئی این پی)وزیردفاع خرم دستگیر نے کہاہے کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے لرزوال قربانیاں دی ہیں،دہشتگردی سے موثر انداز میں میں نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے،افغانستان میں امن کے بغیر جنوبی ایشیاء میں دیرپااستحکام ممکن نہیں،عالمی برادری کومسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے
اپنا کردار ادا کرناچاہتے ۔جمعہ کو ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے اطالوی پارلیمان کا دورہ کیا،دورہ کیا جہاں پر دفاع کمیٹی کے صدر فرانسسکو گاروفانی نے ان کا استقبال کیا،خرم دستگیر نے اطالوی پارلیمان کی دفاع خارجہ امور کی کمیٹیوں سے خطاب کیا اورعلاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی،وزیر دفاع خرم دستگیر نے انسداد دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشتگردی کے خاتمے کے لے لرزوال قربانیاں دی ہیں،دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ے،دہشتگردی سے موثر انداز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، افغانستان میں امن کے بغیر جنوبی ایشیا میں دیرپااستحکام ممکن نہیں ،انھوںنے کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،سالمتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔