اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

چوڑیاں اور مہندی لگانا کیوں چھوڑا؟اس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ۔۔عائشہ گلالئی نے ایسی شخصیت کا نام لے لیا کہ سب حیران رہ گئے

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مہندی نہیں لگاتی، چوڑیوں کا بھی شوق نہیں، میری شاپنگ والدہ کرتی ہیں، والد شادیوں میں شرکت کے بجائے مطالعہ یا ورزش کرنے کا کہتے، بہت سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے شمولیت کی دعو ت ہے مگر تحریک انصاف کو نہیں چھوڑوں گی، عمران نیازی نے سیاست میں گالم گلوچ کو متعارف کروایا، بلاول کرپشن سے پاک ، ان سے امیدیں وابستہ ہیں،

عائشہ گلالئی کی الیکشن کمیشن میں فیصلے سے ایک روز قبل نجی ٹی وی سما نیوز سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کے خلاف عمران خان کی جانب سے انہیں ڈی سیٹ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس کے فیصلے سے ایک روز قبل عائشہ گلالئی نے نجی ٹی وی سما نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر عمران نیازی نے متعارف کروایا ۔ بلاول بھٹو زرداری کرپشن سے پاک ہیں اور ان سے امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ اپنی والدہ بینظیر بھٹو کے طرز عمل کو لے کر سیاست میں آگے بڑھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت سی سیاسی جماعتوں کی جانب سے شمولیت کیلئے آفر موجود ہیں تاہم میں تحریک انصاف کو نہیں چھوڑ رہی ،یک انصاف کے حقیقی منشور کو آگے لیکر چلنا چاہتی ہوں،تحریک انصاف میں سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کا گروپ چھوٹے گروپ میں تبدیل ہونے والا ہے، کسی دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کروں گی، تحریک انصاف میری پارٹی ہے، قائداعظم کے وژن کے مطابق اس پارٹی سے مڈل کلاس اور غریب لوگوں نے آگے آنا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ وہ ذہنی تنائو سے بچنے کیلئے اسکواش کھیلتی ہیں اور دوڑ لگاتی ہیں۔ انہوں نےبتایا کہ انہیں لڑکیوں والے شوق نہیں نہ ہی انہوں نے کبھی مہندی لگائی اور نہ ہی چوڑیاں پہنتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری اکثر شاپنگ میری والدہ کرتی ہیں جبکہ والد نے انہیں کبھی بھی شادیوں میں شرکت نہیں کرنے دی وہ اس کو وقت کا ضیاع تصور کرتے تھے۔ ان کے مطابق جو وقت شادیوں میں شرکت میں صرف ہونا ہے وہ مطالعہ یا جسمانی ورزش میں لگانا زیادہ فائدہ مند ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…