منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

’’اگرشہباز شریف کا یہ خط چھاپ دوں تو تہلکہ مچ جائے‘‘ لائیو شو میں معروف صحافی ہارون رشیدنے سب کی سٹی گم کر دی ایسا انکشاف کر ڈالا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کواپنے لالے پڑ گئے

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروف کالم نگار اور سینئر صحافی ہارون رشید نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ایک خط موجود ہے اگر وہ اسے چھاپ دیں تو ہنگامہ کھڑا ہو جائے ۔انہوں نے یہ بات ن لیگ کے صوبائی ارکان اسمبلی کے ن لیگ کے ایم پی اے شوکت لالیکا

کے گھر ہونے والے اجلاس سے متعلق مباحثہ میں کہی۔ پروگرام میں معروف صحافی سلمان غنی ، سینئر تجزیہ کار حسن عسکری اور کالم نگار ایاز امیر بھی موجود تھے۔ ہارون رشید نے شہباز شریف کے ان کے نام خط سے متعلق انکشاف اس وقت کیا جب پروگرام میں سلمان غنی کی جانب سے شوکت لالیکا کے گھر ہونے والے ن لیگ کے صوبائی ارکان اسمبلی کے اجلاس سے متعلق یہ کہا گیا کہ یہ ارکان ن لیگ کے اہم رہنما راجہ اشفاق سرور کے حج سے واپسی کے موقع پر استقبالیہ دینے سے متعلق تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے میٹنگ کیلئے جمع ہوئے تھے اور یہ بات آف دی ریکارڈ تھی جس پر ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ یہ ایک صحافی کی صحافتی ذمہ داری ہے کہ جب وہ کسی سے کسی معاملے کو آف دی ریکارڈ ہونے کا بیان دے دے تو یہ اس کی صحافتی ذمہ داری بن جاتی ہے کہ اس معاملے سے متعلق کسی بات کو افشا نہ کرے یا کسی کی جانب سے اگر کسی صحافی کو یہ کہا جائے کہ یہ معاملہ یا بات آف دی ریکارڈ ہے تو صحافی اس کا افشا نہ کرنے کا پابند ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس شہباز شریف کا ایک خط پڑا ہوا ہے جس کو اگر میں چھاپ دوں تو ہنگامہ کھڑا ہو جائے مگر اس خط کے نیچے لکھا ہے کہ اسے آپ چھاپ نہیں سکتے جس کی وجہ سے میں مجبور ہوں کہ اسے چھاپ نہیں سکتا ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…