اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ قلندر کی نگری کے باسی طالبان نیازی کو خوب پہچانتے ہیں، عمران نیازی سیہون شریف آنے سے پہلے عدالت میں اپنی خردبرد کا جوا ب دے تبدیلی کے دعوے کرنے سے پہلے اپنے اندر تبدیلی لائیں ، ٹیری وائٹ سے کی گئی ناانصافی اور سیتا وائٹ کی روح سے معافی مانگیں۔ ہفتہ کوعمران خان نیازی کے دورہ سیہون شریف کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی سیہون شریف آنے سے پہلے عدالت میں اپنی خردبرد
کا جواب دے تبدیلی کے دعوے کرنے سے پہلے اپنے اندر تبدیلی لائیں۔ ٹیری وائٹ سے کی گئی ناانصافی اور سیتا وائٹ کی روح سے معافی مانگیں۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ کے عوام عمران نیازی کی مالی اور اخلاقی کرپشن کا بخوبی علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خردبرد خان کے ساتھ وہ لوگ ہیں جن سے سندھ کے عوام نفرت کرتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی یہ بات نوٹ کر لیں کہ جس زبان میں وہ بات کریں گے اس زبان میں جواب دینے کا حق ہم بھی رکھتے ہیں سندھ کے عوام کو علم ہے کہ اسلام آباد کا مفرور خرد برد خان قانون کے بھگوڑے ہیں۔