اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کرپشن ہی کرپشن : عمران خان کی عین ناک کے نیچے پرویز خٹک کیا ، کیا گل کھلاتے رہے، اربوں روپے کے سکینڈل بے نقاب

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخواہ میں بھی کرپشن سکینڈلز سامنے آنے لگے، آئل اینڈ گیس رائلٹی پر اپنے ہی ارکان اسمبلی نے صوبائی حکومت پر انگلیاں اٹھانا شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیونیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس کی مد میں وفاق سے ملنے والے اربوں روپے میں مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے 9اکتوبر کو خیبرپختونخوا

اسمبلی اجلاس میں کرک سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی گل صاحب خان نے خٹک حکومت مالی بے ضابطگیوں کا ذمہ دار قرار دیا ۔ گل صاحب کا کہنا تھا کہ بجلی ، تیل اور گیس کی مد میں وفاقی حکومت کی جانب سے اربوں روپے کی ادائیگی کی جاتی ہے لیکن صوبائی حکومت 10 فیصد فنڈز اضلاع کو نہیں دے رہی۔اسی اجلاس کے دوران پرویز خٹک کے مشیر برائے جیل خانہ جات قاسم خٹک نے بھی اپنے حلقے مین 55کروڑ روپے کے منصوبوں کے التوا کا انکشاف کیا۔ اس سے قبل اپنا گھر کے ڈائریکٹر حارث خان خٹک نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کیلئے دباؤ پڑنے پر استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ امتیاز گیلانی اور دیگر ارکان فنڈز میں خورد برد کر رہے ہیں ، اس ساری صورتحال کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو آگاہ کردیا تھا لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی کے سربراہ اور ایک رکن بے قاعدگیوں کی وجہ سے مستعفی ہوگئے تھے۔ بینک آف خیبر سکینڈل بھی منطقی انجام کو نہ پہنچ سکا اور صوبائی حکومت اربوں روپے کی خورد برد کے ذمہ دار قرار دئیے گئے ضیا اللہ آفریدی بھی طویل عرصہ جیل میں رکھنے کے باوجود کچھ ثابت نہ کر سکی۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اپنی سابقہ اتحادی جماعت جمہوری وطن پارٹی کو

کرپشن الزامات پر حکومت سے الگ کر چکی ہے ۔ ان گنت سکینڈل منظر عام پر آنے کے باوجود ان میں سے ایک بھی سکینڈل اپنے منطقی انجام کو نہیں پہنچ سکا ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…