اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف صحافی و تجزیہ کار حامد نے نجی ٹی وی ’’ایکسپریس نیوز‘‘کے ایک پروگرام میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے وکیل نے نا اہلی کیس میں عدالت کے مانگے جانے کے باوجود بھی دستاویزات جمع نہیں کروائیں اوراب کچھ دستاویزات جمع کروائی ہیں ، کیس کی سماعت ختم ہو چکی ہے اور اس کے بعد عمران خان کے وکیل نے دوبارہ کچھ دستاویزات عدالت میں جمع کروائی ہیں اگر عدالت نے یہ دستاویزات قبول کر لیں تو عمران خان بچ سکتے ہیں مگر جہانگیر ترین کے کیس
میں ان کے وکیل عدالت کے بنیادی سوالات کا جواب نہیں دے سکے جس پر جہانگیر ترین کی نا اہلی کا امکان ہے۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے کیس کا فیصلہ پانامہ فیصلے کی روشنی میں کیا جائے گا پانامہ فیصلہ میں نواز شریف آئین کی دفعہ 62ایف کے تحت نا اہل ہوئے ہیں اور یہی دفعہ جہانگیر ترین پر بھی لاگو ہو گی اور اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ن لیگ 62ایف کو ختم کرنا چاہتی ہے جبکہ تحریک انصاف ن لیگ کی اس کوشش کے سامنے دیوار بن ہوئی۔ انہوں نے اس حوالے سےمزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!