اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آج ہی کے دن یعنی 12اکتوبر 1999کو نواز شریف کی 1999میں منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر سابق فوجی سربراہ پرویز مشرف نے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ آج اس واقعہ کو بیتے ہوئے 18سال ہو چکے ہیں۔ 12اکتوبر 1999کو زیراعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ضیاء الدین بٹ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر نیا آرمی چیف بنایا لیکن جبری ریٹائر کیے گئے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے وزیراعظم
کا فیصلہ قبول کرنے سے انکار کر دیا، وہ اس وقت سری لنکا کے دورے سے واپس آرہے تھے جب انہیں ضیا الدین بٹ کو آرمی چیف بنائے جانے کی اطلاع موصول ہوئی۔کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرتے ہی پرویز مشرف نے مارشل لا لگانے کا اعلان کر دیا اور فوج حرکت میں آئی ٹرپل ون بریگیڈ نے وزیراعظم سیکریٹریٹ پر قبضہ کرلیا اور جمہوری وزیراعظم کو ہتھکڑی لگا دی گئی۔نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد پرویز مشرف نے حکومت سنبھال لی ۔