لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ائیر پورٹ پر شائین ایئر لائن جہاز کے حادثے کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی. رپورٹ میں پائلٹ نشے میں تھا اور جہاز کی رفتار بھی مقررہ حد سے زائد تھی . سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ نے ایئرلائن کی کارکردگی کا پول کھول دیا.انوسٹی گیشن بورڈ کی انکوائری رپورٹ میں خوفناک انکشاف ہو گیا ہے
۔متاثرہ جہاز کا پائلٹ شراب کے نشے میں دھت کراچی سے لاہور تک جہازاڑاتا رہا۔رپورٹ کے مطابق جہاز کی لینڈینگ کے دوران رفتار بھی مقرہ حد سے زیادہ تھی۔ رپورٹ میں مزیدبتایا گیا ہے پائلٹ کی میٹرک کی سند بھی جعلی تھی۔ سیفٹی انوسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے فلائٹ عملے کے میڈیکل، الکوحل ٹیسٹ ،تعلیمی اسناد کی تصدیق کئے جانے کی سفارشات بھی کر دی گئی۔سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈکی انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اوربروقت حفاظتی انتظام نہ کرنے سے پیش آیا ۔لینڈنگ کے دوران جہازکی رفتار 134کے بجائے 174 کے ٹی ایس تھی۔ جس کے باعث طیارہ رن وے سے کچے پر اتر گیا تھا ۔یاد رہے کہ 3نومبر 2015ءکو کراچی سے لاہور آنے والاشاہین ایئر لائن کا طیارہ این ایل 142بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا تھا۔طیارے نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کی 15کے قریب مسافر معمولی زخمی ہو گئے تھے ۔