اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انتخابی اصلاحات 2017کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق چوہدری نے انتخابی اصلاحات 2017کا قانونی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس قانون کے تحت نا اہل شخص بھی پارٹی صدارت کیلئے اہل ہو جائے گا
جبکہ یہ قانونی آئین کے آرٹیکل 5، 17، 37، 38اور 62,63سے متصادم ہے لہٰذا عدالت انتخابی اصلاحات 2017کے قانون کو کالعدم قرار دے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں الیکشن ریفارمزبل 2017 منظور کرلیا گیاہے جبکہ آج ن لیگ کی جانب سے نواز شریف کو بلامقابلہ صدر بھی منتخب کر لیا گیا ہےجس کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی جاری ہونا باقی ہے جبکہ پارٹی کی طرف سے باقاعدہ اعلان کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کیا جائے گا۔