ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ضیاء الحق نے نہ چاہتے ہوئے بھی بھٹو کو پھانسی پر لٹکا دیا، اگر وہ ان کو پھانسی نہ دیتے تو کیا ہوتا؟ 40 سال بعد امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی دستاویز منظر عام پر، چونکا دینے والا انکشاف

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ضیاء الحق نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کیوں دی، تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی ڈی کلاسیفائیڈ ہونے والی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر آرمی چیف جنرل ضیاء الحق نے آرمی کی قیادت کو اپنے حق میں رکھنے کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر لٹکایا، اگر وہ ایسا نہ کرتے تو اس سے ان کے خلاف فوج سے ہی مخالفت میں شدت آ سکتی تھی جس کی وجہ سے ان کا اقتدار خطرے میں پڑ سکتا تھا۔

ایک موقر قومی انگریزی روزنامے کے مطابق امریکہ کی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کی طرف سے اپنی ویب سائٹ ریڈنگ روم پر جاری کردہ ایک ڈی کلاسیفائیڈ دستاویز کے مطابق اکتوبر 1978 میں نیشنل انٹیلی جنس ڈیلی کیبل اس وقت کے پاکستانی صدر و آرمی چیف جنرل ضیاء الحق پر ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ سے متعلق مواد پر مشتمل تھی۔ اس مواد میں امریکی قیادت کو پاکستان، شام، عراق، لبنان اور برازیل کے ممالک کے حالات سے آگاہ کیا گیا تھا۔ اس میں کہا گیا کہ پاکستان کے جنرل ضیاء کو بنیادی طور پر آفس میں طویل عرصے تک رہنے کے لیے مسلسل فوج کی حمایت کی ضرورت ہے کیونکہ وہ پاکستان کے سیاسی و معاشی مسائل حل کرنے کی قابلیت نہیں نہیں رکھتے۔ ضیاء الحق صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد فوج میں موجود اپنے مخالفین کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں اس بات کا یقین ہے کہ مارشل لاء سے فوج کے تشخص اور وقار میں کمی واقع ہوئی ہے اس وجہ سے ان کے اور فوج کے اعلیٰ افسران میں تلخی بڑھی، لیکن فوجی افسران نے ان کے خلاف دفتر میں اس وقت تک کوئی قدم نہیں اٹھایا جب تک ذوالفقار علی بھٹو کی قسمت کا فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔ 1979ء میں امریکی عہدیداروں کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹو کے ٹرائل پر روشنی ڈالتے ہوئے دستاویزات میں تجزیہ کیا گیا کہ اگر ذوالفقار علی بھٹو بچ گئے تو فوجی قیادت جنرل ضیاء کے خلاف متحد ہو ہو جائے گی اوران کے خلاف قدم اٹھایا جا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…