اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کی اپوزیشن میں تقسیم کی بات غلط ہے ہر پارٹی اپنے فیصلے میں آزادہے،جلد متفقہ طور اپوزیشن لیڈر کیلئے نام سامنے لے کر آئیں گے ،پیپلزپارٹی میں بادشاہت ہے اور آصف زرداری کے احکامات پر عمل ہوتا ہے ،خورشیدہ شاہ نے اپنی اور (ن )لیگ کی کرپشن پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں ۔ نجی
ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء نعیم الحق نے کہا کہ خورشید شاہ کے پاس بطور اپوزیشن لیڈر اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کا بہترین موقع تھا لیکن انہوں نے حکومتی اقدامات پر تنقید نہیں کی ،انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کی اپوزیشن میں تقسیم کی بات غلط ہے ہر پارٹی اپنے فیصلے میں آزادہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان سے بات چیت مکمل ہو چکی ہے ،اپوزیشن
لیڈر کی تبدیلی کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے ممبران نے اپوزیشن لیڈر کیلئے عمران خان کے حق میں فیصلہ دیاتھا ،جلد متفقہ طور اپوزیشن لیڈر کیلئے نام سامنے لے کر آئیں گے ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں بادشاہت قائم ہے اور وہاں آصف علی زرداری کے احکامات پر عملدرآمد ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ ،پیپلزپارٹی نے کرپشن کے
ریکارڈ توڑ دیئے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں جلد انتخابات ہونے والے ہیں اور تمام جماعتیں تیاری میں مصروف ہیں۔