اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

بڑی پابندی عائد ،نویں محرم الحرام کے جلوس سے متعلق اہم اطلاع

datetime 30  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں 9 ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے 12 بجے برآمد ہوگا جو حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے روٹس پر سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ مرکزی جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے تین کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کئے گئے ہیں، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں سے 473 مقامات کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید سے ملاقات کی، انہیں رینجرز حکام کی جانب سے محرم الحرام پر کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ لاہورمیں بھی نویں محرم کے حوالے سے شہر میں چھوٹے بڑے جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے، ذاکرین مصائب اہل بیت بیان کر رہے ہیں، عطیہ اہل بیت نکلسن روڈ سے ذوالجناح برآمد ہو گیا، جبکہ مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگا۔ مرکزی جلوس نوری بلڈنگ، بلاک سیداں، نوری بلڈنگ، اسلام پورہ، نیلی بار گراونڈ اور سیکرٹریٹ سے ہوتا ہوا خیمہ سادات پہنچے گا۔ خیمہ سادات میں مجلس میں شرکت کے بعد واپس اپنے راستوں سے ہوا پانڈو سٹریٹ اختتام پذیر ہو گا۔ پشاور میں جلوس سے پہلے شہر میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی، سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں، روہڑی میں نویں محرم کا جلوس برآمد ہوگیا، جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ جلوسوں کی نگرانی کیلئے جگہ جگہ سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی نویں محرم کے جلوس برآمد ہو رہے ہیں اور سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں۔مرکزی امام بارگاہوں سے نویں اور دسویں محرم کی درمیانی شب مرکزی جلوس برآمد ہونگے جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے

کل 10 محرم الحرام کو اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے 9 اور 10 محرم الحرام کے روز فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ صوبائی سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 9 اور 10 محرم الحرام کو شہر میں موبائل فون سروس مکمل بند رہے گی۔

راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، بہاولنگر، ڈی جی خان میں بھی موبائل سروس بند رہیگی، محکمہ داخلہ افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ موبائل سروس آج جزوی طورپر جبکہ کل مکمل طور پر بند رہیگی۔ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس جلوسوں کے روٹس پر بند رہے گی

جو کہ جلوسوں کے اختتام تک معطل رہے گی۔ اسلام آباد میں نویں محرم کے جلوس کی وجہ سے جی سکس سے ملحقہ علاقوں میں موبائل سروس جلوس کے خاتمہ تک بند رہے گی۔ پنجاب میں امن وامان کو یقینی بنانے کی غرض سے پولیس کے ساتھ پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے دستے بھی حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہوں گے۔ وزارت داخلہ میں قائم خصوصی مانیٹرنگ سیل پورے

ملک میں سکیورٹی صورتحال کو مانیٹر کرے گا۔ لاہور، کراچی، پشاور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…