اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں گزشتہ کئی سال سے مختلف شہروں میں گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ہر موسم سرما میں گیس صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پورے پنجاب میں گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلو صارفین لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو جاتے تھے، اس گیس لوڈ شیڈنگ سے پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد بھی شدید متاثر رہا
مگر اب سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گھریلو صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال موسم سرما میں گیس کی سپلائی بلاتعطل جاری رہے گی۔ گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ پاور سیکٹر کو بھی گیس کی سپلائی جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ پنجاب کے گھریلو صارفین کو کئی برس بعد موسم سرما میں بلاتعطل گیس ملے گی۔