بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی آئی اے میں لوٹ سیل لگ گئی، لاکھوں کی تنخواہیں،دھڑا دھڑ بھرتیاں، حیرت انگیزانکشافات

datetime 28  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن میں بھاری تنخواہوں پر مبینہ طور پرخلاف قانون بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض برقرار رکھتے ہوئے مسترد کر دی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا کے روبرو درخواست گزار ممبر لیگل پی آئی اے ناصر میر نے موقف اختیار کیاکہ پی آئی اے کے بڑے عہدوں پر خلاف ضابطہ بھرتیاں کی گئیں ،

چیف کمرشل آفیسر بلال شیخ کو کنٹریکٹ پر 20 لاکھ تنخواہ جبکہ مستقل افسر کو محض دو لاکھ روپے تنخواہ فراہم کی جا رہی ہے، پی آئی اے کے ہیومن ریسورس کا شعبہ موجود ہونے کے باوجود راحیل احمد کو کنٹریکٹ پر پندرہ لاکھ تنخواہ دی جارہی ہے ، ڈائریکٹر ویجیلنس کی آسامی تخلیق کر کے دس لاکھ تنخواہ پر کنٹریکٹ بھرتی کی گئی،لیگل ڈیپارٹمنٹ کی موجودگی کے باوجود کنٹریکٹ پر 15 لاکھ تنخواہ پر ایڈوائزر رکھا گیا ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ بھاری تنخواہوں پر خلاف قانون بھرتیاں کالعدم قرار دی جائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…