جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جی ٹی روڈ ریلی کے بعد گھرپہنچنے پر نواز شریف کی والدہ نے انہیں کیوں برا بھلا کہا، وہاں موجود گھر کے بھیدی نے سینئر صحافی کوکیا بتایا؟ سب سامنے آگیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں معروف سینئر صحافی نصرت جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جی ٹی روڈ ریلی کے بعد جب نواز شریف رائیونڈ جاتی امرا اپنے گھر پہنچے تو وہاں ان کی جب اپنی والدہ سے ملاقات ہوئی تو وہ انتہائی جذباتی کیفیت

میں تھیں اور انہوں نے انہیں بہت برا بھلا کہا اور کہا کہ کیا تم نے ہمیں یہ دن دکھانا تھا۔ نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے والد میاں شریف لاہور میں کیلیاں والی سڑک جس کا اب نام برانتھر روڈ ہے وہاں دو گلیاں ہوا کرتی تھیںجو کہ پورش قسم کی تھیں ، ایک گلی کا نام رام گلی 1اور دوسری کا نام رام گلی 2تھا۔وہاں مسلمان بھی مقیم تھے۔ اس زمانے میں کیونکہ بینکنگ کا نظام نہیں تھا تو لوگ اپنی بچیوں کے زیورات اور قیمتی اشیا میاں شریف کے پاس امانتاََ رکھوا دیا کرتے تھے۔ میاں شریف کی لاہور شہر میں نیک نامی تھی اور اس شخص کا بیٹا تین مرتبہ وزیراعظم بن کر نکالا جائے اور گارڈ فادر کا لقب لے کر جائے تو اس پر ان کی والدہ نے پھر اپنا ردعمل دیا۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کیونکہ واپنی والدہ سے بے پناہ عقیدت اور محبت رکھتے ہیں تو وہ سر جھکا کر اپنی والدہ کی بات سنتے رہے اور جب وہ جذباتی کیفیت میں بکھر گئیں تو یہ ان کے پاس گئے اور ایک فلمی بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں آپ کو شرمندہ نہیں ہونے دوں گا‘‘۔نصرت جاوید نے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…