اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کواس لئے گرفتارنہیں کیاجارہاکیونکہ مقدمات جھوٹے ہیں،اگر انہیں توہین عدالت کیس میں گرفتار کیا گیا تو ملکی حالات قابو نہیں رہیں گے ۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب ابھی تک نواز شریف کے زیر اثر ہے اورنیب کے چیئرمین کو فرانس کی سفارت کی پیش کش کی ہے۔
نعیم الحق نے کہاکہ عمران خان کے تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کردیں، امید ہے نوازشریف کے بھی اکاؤنٹ کی چھان بین کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ شریف برادران 30سال سے ملک میں لوٹ مارکررہے ہیں،نواز شریف نے عوام کی دولت اپنی رہائش گاہ پر لگائی ہے جس کی تحقیقات کی جائیں۔