پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

چوہدری نثار اور نوازشریف کے درمیان تعلق ،عاشق کون اورمعشوق کون؟خواجہ سعد رفیق کامعنی خیز تبصرہ

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر ریلوے اورمسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چوہدری نثار اور میاں نوازشریف کے درمیان عاشق معشوق جیسا تعلق ہے، نوازشریف کا نظام عدل بارے میں بیان ہی مسلم لیگ نواز کا بیانیہ ہے ، میاں نوازشریف کی وطن واپسی کا مقصد نظام عدل کو ایک اور موقع دینا ہے ، حسن اور حسین نواز کی نیب عدالتوں میں پیشی سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا، پارٹی نے محاذ آرائی سے بچنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ نواز شریف کی گرفتاری ایشو نہیں بلکہ اصل معاملہ وہ رویہ ہے جو جے آئی ٹی کی تشکیل سے نیب میں ریفرنس فائل کرنے تک مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ برتاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کو احتساب عدالت کی جانب بھیجنے پر غیر جانبدار ذرائع بھی تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں ۔ خواجہ سعدر فیق نے کہا کہ زیادتی ہوئی یا نا انصافی ہوئی تو چپ نہیں بیٹھیں گے نہ زبان بند کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور میں نوازشریف کے درمیان عاشق اور معشوق کا تعلق ہے ، یہ تعلق دیگر پارٹی رہنماؤں سے بہت اوپر ہے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے میاں نوازشریف کی وطن واپسی کے موقع پر گلے شکوے کئے بلکہ مفید مشورے دیے۔نگران جج کی تعیناتی کی اس سے بیشتر کوئی مثال موجود نہیں ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب اس قانون کے تحت چل رہا ہے جو پرویز مشرف نے سیاستدانوں کو پھنسانے کیلئے بنایا تھا ، شریف خاندان نیب میں ریفرنس بھیجنے پر اس میں قانونی طریقے پر عمل نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اکثریت میں یہ سوچ موجود تھی کہ نظام عدم کو ایک اور موقع دینا چاہیے ، میاں نوازشریف کی گرفتاری مسئلہ نہیں تھا بلکہ اس کے بعد کے اثرات اچھے نہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جو حقوق بیس کروڑ پاکستانیوں کو حاصل ہیں وہی حقوق میاں نوازشریف کو بھی ملنے چاہیں ، اگر ایسا نہ ہو توا فیصلہ کرنے کا حق موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ قانونی ماہرین ٹیم سمیت بیشتر پارٹی رہنماؤں نے محاذ آرائی سے بچنے کا موقع دیا ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…