پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

جیل اسحاق ڈار کا مقدر بن چکی ہے ٗ نعیم الحق

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انصاف کے رہنما نعیم الحق نے اسحاق ڈار سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل ان کا مقدر بن چکی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ ہمارا حکومت اور نظام سے اعتماد اٹھ چکا ہے ٗنعیم الحق نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے نظام میں بے شمار خامیاں پیدا کرکے اسے تباہی کی راہ پر جھونک دیا،

معیشت تباہ ہوگئی ہے اور اس سال پاکستان نے جو قرض واپس کرنے ہیں اس کے آدھے پیسے بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو شرم نہیں آتی ٗ انہیں فوری استعفیٰ دینا چاہیے تھا ٗہمیں یقین ہے جیل اسحاق ڈار کا مقدر بن چکی ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کے نوازشریف کے استقبال کے لیے جانے سے ثابت ہوگیا کہ اسپیکر کا عہدہ ان کے اقتدار کو طول دینے کے لیے

استعمال کیا جارہا ہے، یہ ہتھکنڈے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے لیے ہیں، ہم دیکھیں گے آئندہ دنوں میں نوازشریف کا رویہ کیسا رہتا ہے۔نعیم الحق نے کہا کہ عوام کو اپنی پسند کی حکومت منتخب کرنے کا موقع دیا جائے، نئے انتخابات کرانے کے لیے گنجائش ہے، الیکشن کمیشن جوڈیشل کمیشن کی سفارشات اور ہماری سفارشات پر عمل کرکے انتخابات کو شفاف بنائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…