منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سانحہ ماڈل ٹاؤن، تحقیقات رپورٹ میں کیا ہے؟سب سامنے آگیا،حیرت انگیزانکشاف

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل رپورٹ غیر سرکاری طور پر پبلک ہو چکی اس میں کوئی خطرناک بات نہیں،ماڈل ٹاؤن کیس پر سنگل بینچ فیصلہ نہیں کر سکتا،ایف آئی آر میں تمام چیزیں درج ہیں۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل رپورٹ میں کوئی خطرناک بات نہیں ہے،

کوئی بندہ بھی ملک سے باہر نہیں گیا ہے، رپورٹ کی پوری کاپی 2014میں ایک نجی چینل کے پروگرام میں موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس پر سنگل بینچ فیصلہ نہیں کر سکتا، فل بینچ ماڈل ٹاؤن کیس میں فیصلہ کرے، ہم رپورٹ کی کاپیاں خود بانٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ قانون کے مطابق پبلک ہو گی، یہ رپورٹ غیر سرکاری طور پر پبلک ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر میں تمام چیزیں درج ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف اپنی بھابھی کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن گئے ہیں۔ دوسری جانب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف ہر قیمت پر وطن واپس آئیں گے اور آئندہ عام انتخابات میں (ن) لیگ کی قیادت بھی کرینگے ،شہباز شریف دو روز میں لندن سے واپس آ جائیں گے ،نیب کی کارروائیاں فراڈ ہیں ، پنجاب میں نیب کوئی انکوائری نہیں کر رہا ، سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے پرآج اپیل دائر کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ سب کے علم میں ہے کہ بیگم کلثوم نواز بیمار ہیں اور لندن میں زیر علاج ہیں ۔یہ فطری تقاضہ ہے کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کیساتھ رہیں۔نواز شریف ہر قیمت پر واپس آئیں گے اور آئندہ عام انتخابات میں (ن) لیگ کی قیادت بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف دو دن میں لندن سے واپس آجائیں گے تاہم ان دنوں شہباز شریف کا لندن آنا جانا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار صاحب نے اور میاں صاحب نے اپنا فیصلہ کرنا ہے اور اسحاق ڈار نے جو بھی فیصلہ کرنا ہے وہ خود اس بارے بتا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی کیلئے نیک نامی کمائی ہے۔ رانا ثنااللہ نے نیب کے حوالے سے کہا کہ نیب پنجاب میں کوئی انکوائری نہیں کررہی، نیب کی کارروائیوں کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،نیب کی کارروائیاں فراڈ ہیں، نیب کس چیزکی انکوائری کرے گی؟ ہمارے کیسز میں صرف شفافیت ہی نکلے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق اپیل آج دائرکی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…