اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹیٹ آئل کے پٹرول پمپس پر کم پٹرول ڈال کر عوام سے پیسے ہتھیانے کا نیا طریقہ کار نکال لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس او کے پٹرول پمپ پر ایک ملازم کی موٹر سائیکل میں پٹرول ڈالتے ہوئے وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پٹرول ڈالتے ڈالتےنوزل کے ہینگر کا بٹن دبا دیتا ہے جس سے کم مقدار میں پٹرول موٹر سائیکل میں جاتاہے اور اچانک پٹرول ڈلنا بند ہو جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر مذکورہ پٹرول پمپ پر ہونے والی اس
’’واردات‘‘ کیخلاف عوام الناس میں سخت غصہ پایا جا رہا ہے اور صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اول تو پاکستان میں پٹرول کے نرخ پہلے ہی کہیں زیادہ ہیں اور دوسری طرف جتنی رقم کا پٹرول ڈلوایا جا رہا ہے وہ بھی پورا نہیں ملتا، پٹرول پمپ مالکان ’’چیک اینڈ بیلنس‘‘ رکھنے والے سرکاری ملازمین کے ساتھ ملی بھگت سے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ ایسے عناصر کیخلاف فوری اور تادیبی کارروائی کی جانی چاہئے تاکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو سزا مل سکے۔