اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری نثار کے گھٹنے میں تکلیف ، ہسپتال میں ایکسرے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی گھٹنے میں تکلیف کے باعث ہسپتال آمد، ڈاکٹروں نے تشخیص کیلئے گھٹنے کا ایکسرے کیا جس کی رپورٹ نارمل آنے پر انہیں آرام کا مشورہ دیتے ہوئے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار دو دن سے گھٹنوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں جب کہ آج درد ناقابل برداشت ہونے پر انہیں ہسپتال لایا گیا جہاں ان کے ایکسرے کے بعد ڈاکٹروں نے
رپورٹ دیکھ کر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ گھٹنے میں تکلیف کیلئے دوائیں بھی تجویز کی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چوہدری نثار کمر میں تکلیف کے باعث بھی سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کش ہو گئے تھے اور زیادہ وقت گھر میں آرام کر کے گزارا تھا ، کمر میں تکلیف کے باعث اپنی ہنگامہ خیز پریس کانفرنس کو انہیں کئی بار ملتوی کرنا پڑا اور جب پریس کانفرنس کی تو کھڑے ہو کر کی تھی کیونکہ کمر میں تکلیف کے باعث وہ بیٹھ نہیں سکتے تھے۔