اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ پبلک کرنے کے حکم کے بعد نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز پر خبر کا تجزیہ کرتے ہوئے پاکستان کے معروف اینکر پرسن وسیم بادامی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا
عدالت کی جانب سے حکم نامہ سامنے آنے کے بعد طاہر القادری سے رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس کرنے جا رہے ہیں۔ وسیم بادامی کا کہنا تھابڑے واضح انداز میں نظر آرہا ہے کہ شریف خاندان کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے طاہر القادری کا سارے کا سارا کیس ہی ماڈل ٹائون سانحہ پر منحصر ہے۔اگر ایک طرف طاہر القادری پریشر ڈالیں اور دوسری طرف سے سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ سامنے آئے تو مجھے نظر آرہا ہے کہ استعفوں کا مطالبہ سامنے آسکتا ہے اور اس وقت ن لیگ کی حکومت جو کئی محاذوں پر پریشر میں ہے اس پر ایک اور بہت بڑا پریشر پڑنے جا رہا ہے۔واضح رہے کہ سیاسی مبصرین عدالتی حکم نامہ سامنے آنے کے بعد طاہر القادری کی جانب سے ایک اور دھرنے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں جس کا اعلان ممکنہ طور پر وہ اپنی پریس کانفرنس میں کر سکتے ہیں۔ وسیم بادامی نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!