جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ کا انکار،امریکی نائب صدر سے ملاقات کی پیشکش پر پاکستان کا شدیدردعمل سامنے آگیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مشورہ دیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکہ کے نائب صدر کے ساتھ ملاقات نہیں کرنی چاہیے‘ اگر ٹرمپ کے پاس وزیراعظم پاکستان کیساتھ ملاقات کیلئے وقت نہیں تو پھر ہمارے پاس بھی امریکی صدر کیلئے وقت نہیں ہونا چاہیے۔

منگل کو اجلاس کے دور ان میاں رضا ربانی نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکہ کے صدر کی بجائے امریکی نائب صدر کے ساتھ ملاقات ہو رہی ہے ٗانہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تضحیک کے مترادف ہے ٹرمپ وزیراعظم پاکستان سے نہ ملے۔چیئر مین سینٹ نے کہاکہ وزیراعظم کو میرا مشورہ ہے کہ وہ امریکہ کے نائب صدر کے ساتھ ملاقات نہ کریں۔ اگر ٹرمپ کے پاس وزیراعظم سے ملاقات کے لئے وقت نہیں ہے تو پھر ہمارے پاس بھی ٹرمپ کے لئے وقت نہیں ہونا چاہیے۔اجلاس کے دور ان انہوں نے کہا کہ جنیوا میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی نے بسوں‘ ٹیکسیوں اور دوسری جگہوں پر پاکستان کے خلاف پوسٹرز لگائے ہیں‘ اس حوالے سے دفتر خارجہ نے سوئس حکومت سے کیا بات کی ہے۔ جب پاکستان سے مختلف مطالبات کئے جاتے ہیں تو پھر ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ سوئٹزرلینڈ کیوں علیحدگی پسندوں اور دہشتگردوں کو سپانسر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے۔ دفتر خارجہ نے اس حوالے سے کیا اقدامات کئے ہیں اور کیا یہ معاملہ سوئس حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…