جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

آصف کرمانی کوجھوٹ بولنے پرگرفتارکیا جائے ٗفواد چودھری

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے کہا ہے کہ آصف کرمانی کوجھوٹ بولنے پرگرفتارکیا جائے ٗآصف کرمانی نے کہا ہے کہ وہ لندن کے فلیٹس کا ایڈریس نہیں جانتے ٗانہوںنے عدالت میں غلط بیانی سے کام لیا ٗسب جانتے ہیں نوازشریف،حسن،حسین نوازلندن میں کہاں رہتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہاکہ مریم نوازنے الزام لگایا کہ لوگوں کوانتخابی مہم سے اٹھایا گیا ٗ

وزیرداخلہ کوعدالت میں پیش کرناچاہیے،پوچھنا چاہیے کس ایماپرالزامات لگارہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب عدالت کے بلانے کے باوجود آج ایک بار پھر شریف خاندان کا کوئی فرد پیش نہیں ہوا، نوازشریف اور ان کی کمپنی پرویز مشرف کے بھاگنے کی باتیں کرتی تھی اور آج خود عدالتوں کا سامنا کرنے سے بھاگ رہے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ پوری مسلم لیگ (ن) فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے ٗ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ معزز ججوں اور قومی اداروں کے خلاف بیانات دینے پر وفاقی وزیرداخلہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیں اور ان سے پوچھا جائے کہ کس کی ایما پر بیانات دے رہے ہیں۔تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کے حوالے سے بیرسٹر فواد چوہدری نے کہاکہ عائشہ گلالئی کی باتیں غیر ضروری ہیں جن کا جواب دینا مناسب نہیں، پورا میڈیا جانتا ہے کہ انہوں نے خود پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اتنے جھوٹ بولے کہ ڈکشنری میں تبدیلی کی گئی ان سے صرف اتنا کہتا ہوں کہ وہ اپنی نشست سے دستبردار ہوکر دوبارہ الیکشن میں حصہ لیں تو انہیں ان کی اوقات کا پتہ چل جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…