جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

خطرناک منصوبہ سامنے آگیا،اسلا م آباد میں امریکی سفارتخانے کی عمارت کے بارے میں انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آڈیٹر جنرل پاکستان نے اسلام آباد میں ڈپلومیٹک اینکلیو میں واقع امریکی سفارتخانے کی عمارت کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آڈیٹر جنرل پاکستان نے امریکی سفارت خانے کی آٹھ منزلہ عمارت کی تعمیر کے حوالے سے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس عمارت کی چھت علاقے میں حکومتی دفاتر پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔

ڈپلومیٹک اینکلیو میں عمارتوں کی تعمیرات کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اس علاقے میں صرف 5 منزلہ عمارت کی تعمیر کی منظور دے سکتا ہے تاہم آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی سفارتخانے کی عمارت کا کیس 8 منزلہ ہونے کی وجہ سے عجیب ہے۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے بورڈ نے امریکی سفارتخانے کو این او سی جاری کرنے کے فیصلے کو وزیر اعظم کے حتمی فیصلے سے مشروط کیا ہوا تھا لیکن وزیر اعظم کے پاس زیر التوا منظوری کے باوجود عمارت میں تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے 2012 میں چیئر مین سی ڈی اے کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے امریکی سفارت خانے کی عمارت کی وسیع تعمیرات پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس عمارت کی پہنچ شاہراہِ دستور سے متصل بیشتر وزارتوں اور دیگر سرکاری عمارتوں تک ہو جائے گی۔رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ ممکنہ طور پر عمارت کی چھت پر حکومتی دفاتر کی نگرانی کے لیے جاسوسی کے آلات نصب کیے جائیں گے۔آڈیٹر جنرل پاکستان نے کہا کہ آٹھ منزلہ عمارت کی تعمیر کے لیے وزیر اعظم نے منظوری نہیں دی تھی لہٰذا اس عمارت کے منصوبے اور اس کی ساخت میں بے ضابطگیوں کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کی جانی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…