اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کو سٹیڈیم میں سپورٹ کرنے والے محمد زمان جنہیں چاچا ٹی ٹوئنٹی کہا جاتا ہے اپنی بیٹیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار ہیں، دورانِ حراست ان کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں چاچا ٹی ٹوئنٹی کو پولیس نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جب اسے عدالت میں پیش کیا گیا تو اس وقت اس کی حالت ٹھیک نہیں تھی، اس وڈیو میں چاچا ٹی ٹوئنٹی صحیح طریقے سے چل بھی نہیں پا رہا ہے اور اس کے جسم پر جابجا تشدد کے نشانات موجود ہیں، واضح رہے کہ پیشی کے دوران نور زمان کو جب بٹھایا گیا تو وہاں موجود صحافیوں نے اس کی
ٹانگوں سے جب کپڑا ہٹایا تو اس کی ٹانگوں پر گہرے زخم موجود تھے، جب صحافیوں نے نور زمان سے ان پر لگائے گئے بیٹیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کے بارے پوچھا تو اس نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر دوران حراست تشدد کیا جا رہا ہے۔ یہاں یہ بات یاد رہے کہ نور زمان کی بیوی نے اس کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا کہ وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرتا رہا ہے، لڑکیوں کے ہسپتال میں ابتدائی معائنے میں جنسی زیادتی کی بات ثابت ہو گئی تھی، لیکن ان کے ڈی این اے کے نمونے لاہور بھیجے گئے ہیں اور ان کی رپورٹ آنے میں دو ماہ لگ سکتے ہیں۔