منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

این اے 120 کاضمنی انتخاب ،بائیو میٹرک مشینوں کا نتیجہ بھی سامنے آگیا،کتنے ووٹ پڑے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /لاہور ( این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک مشینوں کے تجربے کو کامیاب قرار دے دیا، ابتدائی رپورٹس کے مطابق 88 فیصد ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق ہو گئی۔میڈیا رپورٹس میں الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں ووٹرز نے بائیو میٹرک ووٹنگ میں دلچسپی لی۔ 39 پولنگ سٹیشنز

پر 100 بائیو میٹرک مشینیں استعمال کی گئیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک مشینوں کے اعداد و شمار کچھ اس طرح سے ہیں کہ 22 ہزار 102 ووٹرز میں سے 19 ہزار 483 ووٹرز کی تصدیق ہوئی ہے۔ 2 ہزار 611 ووٹرز کی بائیومیٹرک تصدیق نہیں ہو سکی۔پائلٹ پراجیکٹ کی تفصیلی رپورٹ متعلقہ حکام کو ارسال کی جائیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…