اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے سات سال کی پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات الیکشنکمیشن میں جمع کرادیں‘ پی ٹی آئی کی جانب سے 2010 سے 2017 تک کی پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات پانچ سربمہر جلدوں میں جمع کرائی گئیں‘ چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ پی ٹی آئی
فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کررہا ہے جس میں پی ٹی آئی کو 18 ستمبر تک پارٹی فنڈنگ تفصیلات جمع کرانے کا آخری موقع دیا گیا تھا۔ پیر کو پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں سات سال کی پارٹی فنڈنگ تفصیلات جمع کرادیں ۔ پانچ سربمہر جلدوں میں پارٹی اکائونٹس کی تفصیلات پی ٹی آئی نے جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی فارنگ فنڈنگ کیس میں پارٹی اکائونٹس کی تفصیلات اٹھارہ ستمبر تک جمع کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے نعیم الحق اپنے وکلاء کے ہمراہ الیکشن کمیشن پہنچے جہاں جہاں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ فارنگ فنڈنگ کیس
کی سماعت کررہا ہے۔ پی ٹی آئی نے سال 2010 سے 2017 تک کی تمام پارٹی اکائونٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں۔