این اے120کا الیکشن،دنیا بھر کی نظریں لگ گئیں،گوگل نے بڑا سرپرائز دیدیا

16  ستمبر‬‮  2017

لاہور (این این آئی )لاہور کے انتخابی معرکے کے سلسلے میں سرچ انجن گوگل نے بھی میپ کے ذریعے پولنگ اسٹیشنز کے نقشے جاری کردئیے ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 120میں ہونے والی ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں میں عوام کی رہنمائی اور آسانی کے لیے اب عوام انٹرنیٹ سے بھی رہنمائی حاصل کرسکیں گے ۔حلقہ این اے 120میں مجموع طور پر220پولنگ اسٹیشنز کی تصویریں گوگل میپ پر جاری کی گئی ہیں۔

گوگل میپ پر تصاویرکے ساتھ ساتھ علاقے میں قائم پولنگ بوتھ کے نقشے بھی شامل ہیں۔ دریں اثنا ترجمان ایوان وزیراعلی نے کہاہے کہ مالی امداد کے چیکس کی تقسیم اور کھانا بھیجنے کی خبر میں قطعاًکوئی صداقت نہیں ۔ ترجمان نے بتایا کہ ایک روزنامہ میں شائع ہونے والی خبر اور نیوز چینل پر نشر ہونے والی خبر رپورٹر کی ذہنی اختراع ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں ۔ ترجمان نے واضح طو رپر تردید کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی ہاؤس سے این اے 120 میں باالخصوص امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزد گی داخل کرانے کے بعد کسی قسم کے چیک تقسیم نہیں کئے گئے اور لاہور میں الیکشن آفس میں بریانی بھجوانے کے الزام میں بھی کوئی حقیقت نہیں ۔ یہ الزام نہ صرف غلط ہے بلکہ اسے مضحکہ کہاجائے تو بے جانہ ہوگا ۔ انہو ں نے کہاکہ ایسی خبر صحافی اقدار کے منافی ہے ۔ ایوان وزیراعلی اس کی پر زور تردید کرتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ رپورٹر نے جس آفس کو وزیراعلی کا کیمپ آفس کہاہے وہ وزیراعلی کا کیمپ آفس ہی نہیں ہے ۔ خبر نگار کو خبر جاری کرتے ہوئے اعلی صحافتی اقدار کے مطابق متعلقہ حکام سے تصدیق کرنی چاہیے تھی اور ان کا موقف بھی شائع کرنا چاہیے تھے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…