بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

نوازشریف لندن میں گھٹنے ٹیک کر بیٹھ گئے ،وہ اب کیا چاہتے ہیں؟ شیخ رشید نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تاثر یہ دیا جا رہا ہے کہ نوازشریف کے بغیرملک چل نہیں سکتا، نوازشریف لندن میں گھٹنے ٹیک کر بیٹھ گئے ہیں اور این آر او چاہتے ہیں ،دوسرا بھائی ترکی میں بیٹھ کر این آر او کی تیاری میں ہے لیکن اب ملک میں این آراوکی کوئی گنجائش نہیں، حکمرانوں نے گزشتہ 4 سال میں 35 ارب ڈالر قرضہ لیا اس لیے شریف خاندان کو جیل میں بھیج کر آئی ایم ایف کا قرضہ چکایا جائے،

نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے میں حدیبیہ پیپرز کا ذکر کیا گیا اور یہ کیس شریف خاندان کے تمام مقدمات کی ماں ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے خود اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے نوازشریف کو 4 ہزار 212 ملین بیرون ملک بھجوائے، میں حیران ہوں کہ اسحاق ڈار کو نااہل کیوں نہیں کیا گیا ۔عدالتی فیصلے کے بعد اسحاق ڈار کو مستعفی ہوجانا چاہیے تھا انہیں چاہئے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوکر گواہ بن جائیں اور اگر وہ اپنے بیان سے انحراف کریں گے تو مجرم ہوں گے اب ان پر ہیں کہ انہوں نے گواہ بننا ہے یا مجرم بن کر جیل جانا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمران پاکستان کے ساتھ مذاق کررہے ہیں ،منی لانڈرنگ کرنے والوں کومالیاتی اداروں کاسربراہ بنا دیا گیا، گزشتہ 4 برس میں 35 بلین ڈالرز کا قرضہ لیا گیا اور تاریخ کی سب سے مہنگی ایل این جی کا معاہدہ بھی اسی حکومت نے کیا، شریف خاندان نے ٹیکسٹائل کے کاروبار کو تباہ کردیا اورتاثر یہ دیا جا رہا ہے کہ نوازشریف کے بغیرملک چل نہیں سکتا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کے والیم 10 میں مزید کھاتے سامنے آرہے ہیں نوازشریف پر 21 مقدمات ہیں جن میں سے 17 مقدمات التوا ء میں ہیں اسی لئے سپریم کورٹ نے کہا کہ اداروں کے چیئرمین سیاسی بنیادوں پر نہیں اہلیت پر لگائے جائیں تو ملک ٹھیک ہوجائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف لندن میں گھٹنے ٹیک کر بیٹھ گئے ہیں اور این آر او چاہتے ہیں جبکہ دوسرا بھائی ترکی میں بیٹھ کر این آر او کی تیاری میں ہے لیکن اب ملک میں این آراوکی کوئی گنجائش نہیں، ہمارا مطالبہ ہے نوازشریف اور ان کے خاندان کوجیلوں میں ڈال کر ملک کے قرضے اتارے جائیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نہ صرف پارٹی توڑیں گے بلکہ خاندان بھی توڑدیں گی ،نوازشریف کے اقتدارمیں سب سے بڑی تباہی کا ہاتھ مریم کا ہے ۔جی ٹی روڈ ریلی میں اٹھائے گئے سوالات مریم نواز کے تحریر شدہ تھے۔ وزیرداخلہ کے بیان پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ منہ اورمسورکی دال، ضیاالحق کی تقریبات میں تلاوت کرنے والے آج ملک کے وزیرداخلہ بن گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…