اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی ایک اور وکٹ گرا دی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کی با اثر شخصیت اور ن لیگ کے انتہائی اہم رہنما افضل خان کھچی نے (ن) لیگ کو خیرآباد کہتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کر دیا۔ اس موقع پرجنرل سیکرٹری تحریک انصاف جہانگیر ترین اور مرکزی رہنما نواب اسحاق خاکوانی بھی موجود تھے
جنہوں نے افضل خان کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور موجود ملکی حالات پر بات چیت کی۔ افضل خان کھچی نے اس موقع پر عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جبکہ جہانگیر خان اور نواب اسحاق خاکوانی نے افضل خان کے فیصلے کو سراہا اور انہیں پارٹی میں ویلکم کیا۔