پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

’’شیخ صاحب!ذرا دھیان سے، یہ لال حویلی نہیں‘‘

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پانامہ نظر ثانی اپیلوں کی سماعت کے دوران عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں کیس کی حد تک دلائل دینے کا کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سپریم کورٹ میں پانامہ نظر ثانی اپیلوں کی سماعت کے دورانپانچ رکنی لارجر بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے شیخ رشید احمد کو دوران دلائل غیر متعلقہ گفتگو سے ٹوک دیا۔ شیخ رشید احمدنے اپنے دلائل دیتے ہوئے شریف خاندان پر الزام عائد کیا کہ

عدالتی فیصلوں کے خلاف پولیس کو سادہ کپڑوں میں سڑکوں پر لایا گیا، ادارے ٹھیک ہوں تو جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہوتاجس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے انہیں ٹوکتے ہوئے ہدایت کی کہ آپ الزامات نہ لگائیں بلکہ اپنی درخواست سے متعلق دلائل دیں،کیس سے غیر متعلق گفتگو سے گریز کرتے ہوئے عدالتی احترام کا خیال رکھا جائے جس پر شیخ رشید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یبیہ کیس ہی تمام کرپشن کی ماں ہے، حدیبیہ سے ہی فلیٹ سمیت تمام مقدمات نکلے جب کہ عدالت میں بیان دے کر نیب حکام مکر گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…