سکھر(آئی این پی)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو کرکٹ تو آتی ہے مگر سیاست سیکھنا ابھی باقی ہے ‘ مردم شمار ی کے نتائج پر ہمارا موقف واضح ہے ‘ آئی جی سندھ سے متعلق فیصلے پر تحفظات ہیں ‘ قانو نی راستہ اپنائیں گے ‘ سندھ میں امن و امان کی صورتحال
باقی صوبوں سے بہتر ہے ‘ کراچی میں انٹرنیشنل میچز کیلئے پی سی بی سے رابطہ کریں گے‘ پی ٹی آئی نے سندھ میں جو نشستیں حاصل کیں اب وہ ان سے بھی ہاتھ دھوئے گی۔ ہفتہ کو مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ مردم شماری کو خفیہ رکھنے کا کہا تھا۔ مردم شماری سے متعلق وفاقی حکومت کو بہت خط لکھے ۔ وفاقی حکومت سے کہا تھا کہ بلاکس کا ریکارڈ دیدیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ سے متعلق فیصلے پر تحفظات ہیں۔ اس معاملے پر عدالت کے حکم پر عمل کر رہے ہیں۔ قانو نی راستہ اپنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لگتا ہے کہ پورا ملک ان کے ساتھ ہے عمرا ن خان آہستہ آہستہ سیاست کرنا سیکھ لیںگے۔ عمران خان کو کرکٹ تو آتی ہے مگر سیاست سیکھنا ابھی باقی ہے۔ انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سندھ میں جو نشستیں لی ہیں اب وہ اس سے بھی ہاتھ دھوئے گی۔ انہوں نے
کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال باقی صوبوں سے بہتر ہے حیدر آباد اور سکھر میں انٹرنیشنل میچز کرائیں گے۔ کرا چی میں انٹرنیشنل میچز کیلئے پی سی بی سے رابطہ کریں گے۔