اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسحاق ڈار کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ہوم ورک مکمل، مفتاح اسماعیل کو مشیر خزانہ بنانے کی تجویز زیر غور۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پانامہ کیس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نامزد ملزم قرار دینے اور پھر نیب میں ریفرنس دائر ہونے پر حکومت کے لئے اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کے عہدہ پر برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہےجبکہ دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مفتاح اسماعیل کو اس حوالے سے اعتماد
میں لیتے ہوئے مشاورت کی ہے جس سے متعلق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا پر آنیوالی خبروں کے مطابق اسحاق ڈار مفتاح اسماعیل کے مشیر خزانہ بننے کے ہوم ورک مکمل ہونے کے بعد آئندہ دو روز میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس حوالے سے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف سے بھی بذریعہ ٹیلی فون مشاورت کی ہے جس پر نواز شریف نے ان کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔