اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، راولپنڈی ڈویژن ، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔آئندہ 48گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ر ہا تاہم خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش:خیبر پختونخوا:سیدوشریف 44، مالم جبہ26، پٹن 15، پشاور(ائیرپورٹ10، سٹی 01)، لوئیر دیر، میرکھانی 07، کوہاٹ، رسالپور04، بنوں، دوروش 03، چترال،پارہ چنار،کالام 02، دیر01،گلگت بلتستان: بونجی06، چلاس 05، بگروٹ 02، گوپس،گلگت 01 جبکہ کشمیر میں مظفرآباد کے مقام پر 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔