اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

آئندہ انتخابات میں واضح جیت پیپلزپارٹی کی نہیں ہوگی بلکہ کیا نتیجہ آئے گا؟ یوسف رضاگیلانی نے حیرت انگیزدعویٰ کردیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانیوال(آئی این پی )پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہمستقبل میں ’’معلق پارلیمنٹ ‘‘بننے کا قوی امکان ہے ، آئندہ الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں ہوگی ،عوام ہی کسی کو ’’مائنس‘‘ یا ’’پلس ‘‘کرسکتی ہے ،آئین ،جمہوریت اور پارلیمنٹ میں ایسی کوئی گنجائش نہیں ہے،مستقبل پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری ہے ہے،ماضی میں جب ہماری حکومت تھی ،اگر سینٹ میں ہمیں اکثریت حاصل ہوتی تو ’’جنوبی پنجاب ‘‘ کب کا صوبہ بن چکا ہوتا ہے ،

آئندہ الیکشن میں وہ بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے ،جو اس وقت کہیں اور کھڑے نظر آرہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی کبیروالا سٹی آفس میں پیپلز پارٹی ضلع خانیوال کے جنرل سیکرٹری اور امیدوار پی پی 213حاجی ملک قاسم رضا تھہیم،سٹی صدر کبیروالا اعجاز احمد خان یوسف زئی کے ہمراہ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن 2018ء میں ہوں گے ،عوام کے ووٹوں اور سپورٹ سے پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور آئندہ حکومت بھی بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی ’’مخلوط حکومت ‘‘ بنائے تھی اور اپنی اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلی تھی ،اتحادی جماعتو ں کے ساتھ ملکر ’’مخلوط حکومت ‘‘ بنانے اور اتحاد ی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کے والے سے پیپلز پارٹی وسیع تجربہ رکھتی ہے ،امکان ہے کہ آئندہ الیکشن کے نتیجے میں بننے والی اسمبلیاں ’’معلق ‘‘ ہوں گی اور کسی بھی ایک جماعت کو واضح اکثریت نہیں حاصل ہوگی۔پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت ہے ،جس کی جڑیں ملک کے تمام صوبوں اور آزاد کشمیر موجود ہیں ،پیپلز پارٹی کا اپنا منشور ہے ،وہ کسی حکومت یا شخصیت کے ساتھ نہیں ہے بلکہ آئین،عوام اور قومی اداروں کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی حامی ہے ،اس حوالے سے پیپلز پارٹی نے سینٹ سے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کی آئینی حیثیت کا بل پاس کرادیا ہے ،

ماضی میں جب ہماری حکومت تھی ،اگر سینٹ میں ہمیں اکثریت حاصل ہوتی تو ’’جنوبی پنجاب ‘‘ کب کا صوبہ بن چکا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ این اے 120میں دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح پیپلز پارٹی بھی اپنے امیدوار کی کامیابی کیلئے محنت کررہی ہے ،اب نتیجہ کوئی دور بات ہیں ،آئندہ چندروز میں این اے 120کا فیصلہ سامنے آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ’’مردم شماری ‘‘ پر تحفظات ہیں،

اس حوالے سے سینٹ اور قومی اسمبلی میں ہماری پارلیمانی کمیٹی نے اپنا نقطہ نگاہ جمع کرادیا ہے ،آئندہ الیکشن میں تحصیل کبیروالا سمیت ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر امیدواروں کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا،جو تمام امیدواروں کے انٹرویو کے بعد امیدواروں کی فائنل لسٹ بنائے گا،آپ دیکھیں گے کہ جب امیدواروں کے انٹرویو ہورہے ہوں گے ،اس وقت ٹکٹ لینے والوں میں لائنیں لگی ہوں گی ،وہ لوگ بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوں گے ،جو آج کہیں اور کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبیروالا شہر سے ان کا بہت پرانا رشتہ ہے ،جب میں چیئرمین ضلع کونسل ملتان کا الیکشن لڑا تھا،مجھے سب سے زیادہ ووٹ خانیوال اور کبیروالا سے ملے تھے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور بے نظیر بھٹو شہید کے سابق سیکورٹی افسر میجر(ر) امتیاز حسین اعوان ،ڈویڑنل نائب صدر ملک محمد علی اعوان ،فیصل خان نیازی ،پیپلز پارٹی اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداران وکارکنان چوہدری انیس ناصر،چوہدر ی انتظار حسین ،

میاں غلام عباس سہو،رانا اشرف نون،رانا منیر کامریڈ،ڈاکٹر محمد افضل،محمد صفدر،عمران باؤ،اسد کلیم ،رانا خان محمد،چاچا عارف درزی،محمد عتیق مہروی،معاذ خان ،فہد خان ،محمد اشرف بھٹی ،ملک محمد اجمل سمیجہ ،فیضان عطاری ،مظہر حسین ،عمران حیدر باٹی سمیت درجنوں کارکنان موجود تھے۔کبیروالا پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا پرتپاک استقبال کیا اور ان پر گل پاشی کی۔

بعدازاں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے موضع قتال پور میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور بزرگ پارلیمنٹرین ڈاکٹر سید خاور علی شاہ ،سید ثمر عباس شاہ کے بھائی ،سید علی اکبر شاہ کے والد الحاج سید قسور علی شاہ کی وفات پر ورثاء4 سے اظہارتعزیت کیااور مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر حاجی ملک قاسم رضا تھہیم ،سید کمال شاہ،سید عابد امام،سید حاجی بابا،سید سبطین شاہ ،سید رضا شاہ ،سید زین امام،

پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر میاں خالد محمود،سابق یونین ناظم سیدواجد علی شاہ،اعجاز احمد خان یوسف،فیصل خان نیازی،پیپلز پارٹی مکہ مکرمہ کے سابق صدر ظہور حسین بھٹی،ممبر ضلعی امن کمیٹی حاجی غلام اکبر خان ایری ،چیئرمین یونین کونسل حاجی مظہر حسین مرالی،چوہدری محمد قاسم ارائیں ،ملک اختر اعوان ،ڈاکٹر غلام قادر بھٹی ،راؤ ناصر یامین،ملک عمرطارق،سید فرخ رضا،حفیظ سعیدی،شیخ محمد ارشد،رانا ماجد مصطفےٰ،سردار عاطف سہو،فیاض اسلم چوہدری،ملک خالد شفیق اور دیگر بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…