لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے سانحہ مال روڈ میں شہید ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) احمد مبین زیدی کی بیوہ کو گریڈ 17میں بھرتی کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے شہیدکی بیوہ کوگریڈ 17میں بھرتی کر کے سیکشن آفیسر تعینا ت کردیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) مبین 13فروری 2017ء کو مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کے دوران ہونے والے دھماکے میں شہید ہو گئے تھے ۔سانحہ مال روڈ میں شہید ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) مبین کے اہل خانہ کو حکومت کی جانب سے خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور ان کی اہلیہ کی تقرری بھی اسی سلسلے میں کی گئی ہے ۔