منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

لاہور میں ریلی، عمران خان کو شدید شرمندگی کا سامنا،وہ ہوگیا جس کا سوچا تک نہ ہوگا

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ٹرک خراب ہو گیا جسے رسہ ڈال کر دوسری گاڑی کی مدد سے کھینچا گیا ۔ عمران خان نے چیئرنگ کراس چوک سے ٹرک پر سوار ہو کر ریلی کا آغاز کیا لیکن راستے ٹرک اچانک خراب ہو گیا جس پر اسے رسہ ڈال کر دوسری گاڑی کی مدد سے کھینچا گیا ۔پاکستان تحریک کے چیئرمین عمرا ن خان کی داتا دربا ر حاضری کیلئے چیئرنگ کراس مال روڈ سے ریلی نکالی گئی جس میں مرد و خواتین کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،

ریلی کا مختلف مقامات پر پرتپاک استقبال کیا گیا ،کارکن سارے راستے اپنی قیادت کے حق میں اور (ن) لیگ کے خلاف نعرے لگاتے رہے ،پرجوش کارکنوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا ،پی ٹی آئی کے کارکن مقررہ وقت سے پہلے ہی مال روڈ پر پہنچنا شروع ہو گئے جس کے باعث مال روڈ اور ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا اورریلی کے اختتام تک صورتحال جوں کی توں رہی جبکہ عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ والے مظلوم بن کر لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں، سارا ٹبر قوم سے جھوٹ بولتا رہا، جو پیسہ این اے 120میں لگنا تھا وہ ملک سے باہر لے گئے ،17ستمبر کو تیس سالہ بادشاہت کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف عمران خان کارکنوں کی ریلی کے ہمراہ چیئرنگ کراس چوک سے داتا دربار حاضری کیلئے روانہ ہوئے ۔ اس موقع پر جہانگیر خان ترین، عبد العلیم خان،میاں محمود الرشید ،ڈاکٹر یاسمین راشد،اعجاز چوہدری ،جمشید اقبال چیمہ، چوہدری محمد سرور ، شعیب صدیقی سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ این اے 120سمیت لاہور کے مختلف علاقوں سے رہنماؤں کی قیادت میں کارکن ریلیوں کی صورت میں مال روڈ پہنچے ۔ حلقہ این اے124سے وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ کی قیادت میں درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکل سوار کارکنوں کا قافلہ مال روڈ پہنچا جس نے انار کلی کے مقام پر عمران خان کی زیر قیادت آنے والی ریلی کا پرتپاک استقبال کیا ۔

ریلی کے شرکاء ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے جبکہ اس موقع پر گھڑ ڈانس بھی دکھایا گیا ۔ این اے 120کی انتخابی مہم کیلئے یونین کونسل 64کی کوارڈی نیٹر مسرت چیمہ کی قیادت میں مرد و خواتین کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی جبکہ کارکنوں نے ریگل چوک کے مقام پر ریلی کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ مسرت چیمہ کی طرف سے تیار کرایا گیا خصوصی فلوٹ ریلی میں توجہ کا مرکز بنا رہا ۔این اے 120 کی دیگر یونین کونسلوں سے بھی کارکنوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی ۔

اس موقع پولیس کی بھاری نفری ریلی کے شرکاء کی حفاظت پر مامور رہی۔ پی ٹی آئی کی ریلی کے باعث دوپہر کے وقت سے ہی ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت ریلی کا باقاعدہ آغاز ہونے کے بعد صورتحال مزید ابتر ہو گئی اور مال روڈ سمیت ملحقہ شاہراؤں پر ٹریفک بری طرح جام رہی اور شہریوں کا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا ۔

ریلی کے آغاز اور مختلف مقامات پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک میچ 15ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم اور دوسرا 17ستمبر کو این اے 120میں ہوگا،عوام اتوار کے روز قبضہ مافیا کو شکست دے کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے کہاکہ تھا کہ میری اور میر ے خاندان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ،پانامہ سے پہلے مریم نواز نے لندن فلیٹس کی ملکیت سے انکار کیا تھا تو اب یہ پراپرٹی کہاں سے آگئی ؟،یہ عوام کی لوٹی ہوئی دولت ہے ۔

شریف فیملی گوالمنڈی سے مے فےئر تک پہنچ گئی ۔ پانامہ کا انکشاف ہے کہ سارا ٹبر چور ہے اور سارا ٹبر جھوٹ بول رہا ہے ، پاکستان کا پیسہ باہر لے جا کر یہ لوگ اربوں پتی بن گئے ہیں ،اب یہ لوگ مظلوم بن کر قوم سے ووٹ مانگ رہے ہیں مگر اب ایسا نہیں ہوگا ۔این اے 120میں ایک بڑا میچ ہوگا ، لاہو رکے ضمنی انتخاب میں دو نظریات رکھنے والوں کا مقابلہ ہے ۔

عمران نے کہاکہ میری یا میری فیملی کی ملک کے باہر کوئی جائیداد نہیں ، این اے 120ایک بڑا معرکہ ہوگا اور کرپٹ مافیا کو شکست دیں گے اور فیصلے کے بعد شریفوں کا دور ختم ہوجائے گا ۔عمران خان نے کہا کہ 17ستمبر کو عوام نے اپنے مستقبل کافیصلہ کرنا ہے اور اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو ووٹ دینا ہے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…