اسلام آباد(نیوزڈیسک)خواجہ آصف کے وزیرخارجہ ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں،چوہدری نثار نے ایسا کیوں کہاتھا؟ حیرت انگیزانکشاف، تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں کہ ہمیں اپنا گھر ٹھیک کر ناچاہیے انہوں نے کہاکہ جس طرح پاک فوج نے پرفارم کیا دنیا کی کسی فوج نے نہیں کیا ۔
انہوں نے کہاکہ بیرونی خطرات کوپاکستان جانتاہے اندرونی خطرات زیادہ خطرناک ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد نہیں ہوا تو ہمارا ہاؤس ان آرڈ نہیں ۔ٗ اپنا گھر ٹھیک کر نے کے بیان پر قائم ہوں ٗ بیرونی خطرات کوپاکستان جانتاہے ٗاندرونی خطرات زیادہ خطرناک ہیں ٗ اصغر خان کیس کے حوالے سے دیا گیا بیان چوہدری نثار علی خان سے اختلاف کی وجہ بنا ، واضح رہے کہ اس سے قبل خواجہ آصف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاتھا کہ پاکستان کو دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا چاہئے انہوں نے حافظ سعید، لشکر طیبہ ،جماعت الدعوۃ سمیت متعدد تنظیموں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انتباہ کیا تھا جس کے ردعمل میں چوہدری نثار نے کہا تھا کہ خواجہ آصف کے وزیرخارجہ ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں انہوں نے خواجہ آصف کے اس بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا اور کہا تھا کہ جب ہمارا وزیرخارجہ اس قسم کے بیانات دے رہاہے تو پھر ہر کوئی ایسی باتیں کرے گا۔وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں کہ ہمیں اپنا گھر ٹھیک کر ناچاہیے انہوں نے کہاکہ جس طرح پاک فوج نے پرفارم کیا دنیا کی کسی فوج نے نہیں کیا