بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

”بلیو ویل“ کھیلنے والی پہلی پاکستانی لڑکی منظر عام پر، کس حال میں ہے؟ انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ویڈیو گیمز جو کہ ذہنی تفریح کا باعث ہیں مگر کچھ ویڈیو گیمز ایسی ہیں جو کھیلنے سے خطرناک نتائج برآمد ہوتے ہیں ایسی ہی ایک گیم بلیو ویل نامی ہے جس نے دو سو سے زائد نوجوانوں کو موت کی نیند سلا چکی ہے اور انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اس گیم سے متعلق بہت سی ہدایات جاری کی گئیں کہ اس گیم سے اجتناب کیا جائے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان میں اس گیم سے متاثرہ بچے کی خبر آئی تھی جو کراچی کا رہائشی تھا مگر اس کے بعد اب ایک اور بچی کی بارے میں بتایا گیا ہے کہ جو بلیو ویل گیم سے بری طرح متاثر ہوئی ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان کی رہنے والی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلیو ویل گیم کھیلنے والے بچی کو تشویشناک حالت میں خیبر پختونخوا کے ایک ہسپتال میں ریفر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اعزاز جمال کے مطابق بچی کو سکول میں اس کے ساتھیوں نے گیم کے بارے میں بتایا تھا جس کے بعد بچی نے بھی بلیو ویل نامی گیم کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ یہ گیم کھیلنے کے بعد بچی کے رویے میں عجیب و غریب تبدیلیاں والدین نے محسوس کی جس کے بعد اس کے والدین نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا اور بتایا کہ بچی بلیو ویل نامی گیم سے متاثرہ ہے۔ ڈاکٹر اعزاز جمال نے بتایا کہ بچی میں ڈپریشن ہے اور ضروری علاج کے بعد اسے گھر بھیج دیا جائے گا۔واضع رہے کہ اب تک یہ گیم  دو سو سے زائد نوجوانوں کو موت کی نیند سلا چکی ہے اور انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اس گیم سے متعلق بہت سی ہدایات جاری کی گئیں کہ اس گیم سے اجتناب کیا جائے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…