جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

عائشہ گلالئی کے بعد ایک اور عائشہ کی پی ٹی آئی پر الزام تراشی ، پارٹی کیوں چھوڑی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 14  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی کے دور میں جہاں ہر چیز میں جدت آئی ہے وہیں سیاستدانوں نے بھی اپنے دل کی باتیں سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچانی شروع کر دیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کے بعد ایک اور خاتون رکن نے تحریک انصاف سے کنارہ کشی کااعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی خاتون رکن عائشہ نذیر نے ٹوئٹر پر یہ پیغام جاری کیا ہے کہ وہ تحریک انصاف چھوڑ رہی ہیں کیونکہ پی ٹی آئی مردوں کی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی اپنے والد کے کہنے پر جوائن کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف جیسی مردوں کی جماعت میں رہ کر اپنا مستقبل داﺅ پر نہیں لگا سکتیں۔ انہوںنے کہا کہ وہ کسی ایسی پارٹی کا حصہ بننا چاہتی ہیں جہاں خواتین کو عزت و احترام اور مقام دیا جاتا ہو۔ انہوںنے کہا کہ انہوں نے اپنے والد کے کہنے پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا۔ مگر اس ٹویٹ کے کچھ وقت گزرنے کے بعد ہی عائشہ نذیر کے نام سے ہی ایک اور ٹویٹ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عائشہ نذیر جٹ کے نام سے جو سوشل میڈیا پر پیغام دیا گیا ہے وہ جھوٹ پر مبنی ہے اور پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کی ایک گھناﺅنی سازش ہے۔ واضح رہے کہ ابھی تک یہ کنفرم نہیں ہو سکا کہ عائشہ نذیر جٹ کے نام سے دو مختلف ٹویٹر اکاﺅنٹ سے جاری ہونے والے بیانات میں سے کون سا بیان درست ہے۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…